یو بی جی کی اعلیٰ قیادت نے ووٹرز سے ما یو س ہو کر عدالتوں کا رخ کر لیا ہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی

حا لیہ الیکشن میں یو بی جی نے امیدواروں کو بر ی طرح کھری کھری سنانا شروع کردی ہیں، سند ھ چیمبر نے اس سال یو بی جی سے ترک تعلق کردیا،مرزاعبدالرحمن

بدھ 11 دسمبر 2019 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر ،گروپ لیڈر اٹک چیمبرآف کا مرس ، یوبی جی گروپ لیڈر مر زاعبد الرحمان نے کہا ہے کہ یو بی جی کی اعلیٰ قیادت نے ووٹرز سے ما یو س ہو کر عدالتوں کا رخ کر لیا ہے ۔ یو بی جی کی کچن کا بینہ اور بڑی سرکار سے اپنے ووٹرز کی طرف سے سر د مہری اور ناکام یقین دہا نیوں کی وجہ سے ما یوس ہو کر عدالتوں سے رجوع کرلیا ہے ۔

حا لیہ الیکشن میں یو بی جی نے امیدواروں کو بر ی طرح کھری کھری سنانا شروع کردی ہیں جسکی مثال یہ ہے کہ سند ھ چیمبر نے اس سال یو بی جی سے ترک تعلق کردیا اور بھر پور طریقہ سے بز نس مین پینل کے امیدواروں کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا ہے ۔اس طرح خیبر پختونخوا میں بھی بز نس مین پینل کا پلڑہ بھار ی ہو گیا ہے جس کی وجہ ہے یہ ہے کہ ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کا کہنا ہے کہ ایک ہوٹل اور ٹکٹ دے کر سارا سا ل یو بی جی کی کچن کیبنٹ اور بڑی سرکار خوب اپنے عزیز رشتے داروں کے ساتھ مزے لوٹتے ہیں کیونکہ جب بھی کوئی کانفرنس یا ایونٹ ہوتا ہے اس میں زیادہ تر ان لوگوں کے عزیز و اقارب مدعو کئے جاتے ہیں جس کی مثال گزشتہ رات سارک کا فنکشن تھا جو میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں صرف یو بی جی کے دوست اور رشتہ دار وں نے شرکت کی اور متعلقہ ٹریڈ باڈ یز کو مد عو نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر پاکستان کے چیمبرز اور ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی ممبران نے فیصلہ کیا ہے کہ امسال ووٹ اس کو دیں گے جو اس کے حقیقی حقدار ہونگے کیونکہ بز نس مین پینل کی صدارت کے امیدوار انجم نثار اور ان کی ٹیم پر بھر پور اعتما د کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انھیں کا میاب کرنے کیلئے پاکستان بھر کی بز نس کمیونٹی بز نس مین پینل کے ساتھ ہے ۔ وا ضح رہے کہ بز نس مین پینل کی انتخابی مہم کی قیادت اس کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین اور سینیٹر حاجی غلام علی کر رہے ہیں جبکہ روزانہ درجنوں ووٹرز بز نس مین پینل کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد