ٹیلی کام اورآئی ٹی میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھ گئی

چار ماہ کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 278.1ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:52

ٹیلی کام اورآئی ٹی میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ اور اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 278.1 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 55.7ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ مالی سال 2017-18، مالی سال 2016-17 اور مالی سال 2015-16 کے دوران ان شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم بالترتیب 113، 41.9اور 246.8 ملین ڈالر رہا تھا۔اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 267.3ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 10.8ملین ڈالر رہا۔ ان میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے شعبہ میں6.5اور آئی ٹی خدمات کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 3.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن