اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیامیں میزان بینک نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا

میزان بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کے پی ایم جی کے بعد ایوارڈ جیتنے والا پاکستان کا پہلا کمرشل بینک ہے

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:52

اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیامیں میزان بینک نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کو جنوبی ایشیاء میں اسلامک بینکنگ اور فنانس کو فروغ دینے میں فعال اور اہم کردا ر ادا کرنے پر اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیاء میں متعدد کیٹگریز میںایوارڈز سمیت اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بینک نے یہ ایوارڈز مالی مالدیپ میں منعقدہ اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیا کی چوتھی ایوارڈ تقریب میں حاصل کئے۔

میزان بینک پاکستان کا واحد کمرشل بینک ہے جس نے 11سال کے عرصے میں اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیاء اور سری لنکا اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز سے اسپیشل ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کے پی ایم جی نے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

میزان بینک کو اس کے معمول کے آپریشنز کے علاوہ پاکستان اور جنوبی ایشیاء میں اسلامک فنانس انڈسٹری کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 2018-19کے دوران مجموعی طورپر شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر میزان بینک کو بینک آف دی ایئر، انوسٹمنٹ بینک آف دی ایئر، انٹٹی آف دی ایئر ، کیپٹل مارکیٹس سروس پرووائیڈرآ ف دی ایئراور ایڈوائزری سروسز پرووائیڈر آف دی ایئرپر گولڈ ایوارڈ اور ڈیل آف دی ایئر پر سلور ایوارڈ جبکہ ایجوکیشن پرووائیڈر آف دی ایئر پر برونز ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔ اسلامک فنانس فورم جنوبی ایشیا کا انعقاد یو ٹی او ایجو کنسلٹ (UTO EduConsult)سری لنکا کرتا ہے۔ جس کا مقصد جنوبی ایشیا میںاسلامک بینکنگ اور فنانس کو فروغ دینے اور اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی والے اداروں کو اکھٹا کرنا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu