پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،100انڈیکس مزید17.25پوائنٹس کی کمی سی40514.17پوائنٹس کی سطح پرآ گیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 19:43

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،100انڈیکس مزید17.25پوائنٹس کی کمی سی40514.17پوائنٹس کی سطح پرآ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس مزید17.25پوائنٹس کی کمی سی40514.17پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 61.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی لیکن مخصوص مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں28ارب11کروڑ13لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ گیا لیکن کاروباری حجم بدھ کی نسبت 25.57فیصد کم ہے ۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میںٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس40773.66پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیالیکن بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت کا باو،ْ بڑھ گیا جس سے تیزی کا رجحان مندی میں بدل گیا یہاں تک کہ انڈیکس 40170پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا بعد میں ریکوری بھی آئی اور مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 17.25پوائنٹس کی کمی سی40514.17پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 21.24پوائنٹس کی کمی سی18408.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس104.30پوائنٹس کے اضافے سے 29041.75پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی125کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ225میںکمی اور16میں استحکام رہا ۔تعداد میں کم ہونے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت28ارب11کروڑ13لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر78کھرب27ارب38کروڑ46لاکھ روپے ہوگئی۔ جمعرات کو 22کروڑ70لاکھ 22ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کی نسبت7کروڑ80لاکھ 5ہزار شیئرز کم ہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھائو میں145روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سی رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر 7200روپے ہو گئی اسی طرح130روپے کے اضافے سے نیسلے کے حصص کی قیمت8080روپے پر جا پہنچی تاہم سیپ ہائرٹیکس اورفلپ موریس کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 55.19روپے اور 44.95 کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدسیپ ہائرٹیکس کے حصص کی قیمت کم ہو کر1048.81روپے اور فلپ موریس کے حصص کی قیمت2450روپے ہو گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،،ٹی آر جی پاک ،فوجی فوڈز،بینک آف پنجاب ،پاک الیکٹران ،کوئس فوڈ،ایونشن لمیٹیڈ ،پاور سیمنٹ اور،میپل لیف کے شیئرز سرفہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی