ایمریٹس کی میکسیکو سٹی کے لئے افتتاحی پرواز کا آغاز

ایمریٹس نے میکسیکو کے سفر کے لئے دبئی سے براستہ بارسلونا افتتاحی پرواز کا آغاز کیا ہے

جمعرات 12 دسمبر 2019 19:20

ایمریٹس کی میکسیکو سٹی کے لئے افتتاحی پرواز کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2019ء) ایمریٹس نے میکسیکو کے سفر کے لئے دبئی سے براستہ بارسلونا افتتاحی پرواز کا آغاز کیا ہے۔ ایمریٹس کا بوئنگ777-200 ایل آر میکسیکو سٹی کے مقامی وقت کے مطابق سوا چار بجے لینڈ کرگیا ، یہ ایمریٹس کی میکسیکو کے لئے پہلی مسافر پرواز ہے۔
ایمریٹس کی افتتاحی پرواز ای کے 255 میں وی آئی پی مہمانوں کے ساتھ ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی سوار تھے جن کا میکسیکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واٹر کینن کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا۔

ایمریٹس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کمرشل آپریشنز امریکاز سالم عبیداللہ نے کہا، "ہم ایمریٹس کی تاریخ میں نئے باب کے آغاز پر پرجوش ہیں جو دبئی اور میکسیکو سٹی کے درمیان بارسلونا کے ذریعے بلاتعطل رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں توقع ہے کہ اس سروس سے طلب بڑھے گی اور کاروبار کے رجحان میں اضافہ ہوگا اور فرصت کے لمحات گزارنے کے ساتھ ان مارکیٹوں میں سیاحت و تجارت کو فروغ ملے گا۔

"
"ایمریٹس کی بارسلونا کے ذریعے میکسیکو آمد کے پیچھے بہت منصوبہ بندی اور محنت ہے۔ ہم اسپین اور میکسیکو میں حکام اور اپنے پارٹنرز کی جانب سے اس نئے روٹ کے لئے تعاون پر مشکور ہیں اور مسافروں کو اپنی منفرد اور ایوارڈ یافتہ خدمات کی فراہمی کے لئے پرامید ہیں۔"
میکسیکو سٹی کے لئے افتتاحی پرواز سرانجام دینے والے جہاز بوئنگ 777-200 ایل آر میں 38 بزنس کلاس نشستیں جبکہ اکانومی کلاس میں 264 نشستیں ہیں۔

بزنس کلاس کی نشستیں اسی ڈیزائن سے مزین ہیں جس طرح ایمریٹس کی جدید ترین ہموار نشستوں کی شکل دی گئی ہے اور آرام دہ سفر کے لئے اب یہ دو انچ چوڑی ہیں۔
نئی بزنس کلاس کے کیبنز میں سوشل ایریا بھی ہے ، یہ منفرد خصوصیت بوئنگ 777-200 ایل آر بیڑے میں شامل ہے۔ اس کے منی لاوٴنج ایریا میں مسافردوران سفر کھانے کی مختلف اشیاء کے ساتھ مختلف اقسام کے مشروبات سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں۔

اکانومی کلاس کی نشستوں کے لئے بھی فل لیدر کا ہیڈ ریسٹ ہے اور اسکی عمودی کشادہ نشستوں کے ساتھ لچک دار پینلز ہیں۔
تمام کلاسوں کے مسافر ایوارڈ یافتہ آئس پر 600 موویز کے ساتھ 4500 چینلز سے آن ڈیمانڈ انٹرٹینمنٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس جہاز کی تمام کلاسز میں وائی فائی اور لائیو ٹی وی کی سہولت میسر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ