درآمدات میں ڈبل ڈیجیٹ کمی سے زرمبادلہ کی بچت ہو رہی ہے: میاں زاہد حسین

روپیہ مستحکم ہو رہا ہے تاہم اشیاء کی قیمتیں کم ہونا شروع نہیں ہوئیں، برآمدات ضرورت اور اندازوں سے کم ہے مگرایف پی سی سی آئی سو رہی ہے

جمعہ 13 دسمبر 2019 17:23

درآمدات میں ڈبل ڈیجیٹ کمی سے زرمبادلہ کی بچت ہو رہی ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ درآمدات کی حوصلہ شکنی سے موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ان میں33فیصد تک کمی
 آ چکی ہے جو موجودہ پالیسی میں تبدیلی تک جاری رہے گی۔

درآمدات میں ڈبل ڈیجیٹ کمی سے جہاں معیشت کے لئے بہت سے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں وہیں زرمبادلہ کی بھی بچت ہو رہی ہے ۔زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہو رہا ہے جس سے روپیہ بتدریج مستحکم ہو رہا ہے تاہم اسکی رفتار سست ہے اور اس سے اشیاء کی قیمت کم ہونے کا عمل ابھی شروع نہیں ہو ا ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ جولائی سے نومبر تک برآمدات میں بھی 5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے تاہم 9.54 ارب ڈالر کی برآمدات ضرورت اور اندازوں سے بہت کم ہے کیونکہ کرنسی روپے کی قدر بار بار کم کرنے سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کی امید تھی جو پوری نہیں ہو سکی جس سے 26 ارب ڈالر کی سالانہ برآمدات کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس اور ریفنڈز کے معاملات بہتر بنانے سے برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں جس پر پالیسی ساز سنجیدگی سے غور کریں۔ گزشتہ سال پانچ ماہ کا تجارتی خسارہ 14.43 ارب ڈالر تھا امسال 9.66 ارب ڈالر ہو گیا ہے جو بڑی کامیابی ہے۔ وزارت تجارت کے اندازہ کے مطابق درآمدات میں کمی سے سالانہ خسارہ جو گزشتہ سال31 ارب ڈالر تھا امسال 12 سے 19ارب ڈالر سے گھٹ سکتا ہے ۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ امسال برآمدات کا ہدف گزشتہ سال سے تقریباً 2 ارب ڈالر زیاد ہے جسکے لئے بجٹ میں برآمدات میں استعمال ہونے والے خام مال کو کسٹم ڈیوٹی سے مبراء قرار دیا تھا جبکہ برامدکنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادائیگی کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جس پر عمل نہیں ہو سکا جس نے برآمدای شعبہ کو مسائل میں مبتلا کر دیاہے مگربرآمد کنندگان کی مشکلات سے قطع نظر ایف پی سی سی آئی جو کہ صنعتکاروں اور تاجروں کا ملک میں سب سے بڑا ادارہ ہے وہ خواب ِغفلت میں ہے اور مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کررہا۔

انھوں نے کہا کہ جن برآمدی شعبوں سے زیرو ریٹنگ کی سہولت واپس لی گئی تھی انھیں یہ سہولت واپس دی جائے یا ان کے لئے خصوصی اسٹیٹس کا اعلان کیا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی