پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں عدالتوں سے باہر تنازعات کو حل کرنے میں مفید کردار ادا کرتی ہیں، صدر اسلام آباد چیمبر

جمعہ 13 دسمبر 2019 18:30

پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں عدالتوں سے باہر تنازعات کو حل کرنے میں مفید کردار ادا کرتی ہیں، صدر اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا ہے کہ پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں عدالتوں سے باہر تنازعات کو حل کرنے میں مفید کردار ادا کرتی ہیں، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیوں میں تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے جس سے تاجروں کے مسائل بہتر حل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد پولیس کے ایس پی صدر زون عمر خان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اے ایس پی حمزہ امان اللہ اور اے ایس پی رانا عبدالوہاب کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری کے ساتھ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد احمد وحید نے کہا اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے آئی جی پولیس اسلام آباد کو چیمبر میں ایک پولیس سہولت ڈیسک قائم کرنے کی تجویز دی ہوئی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ ڈیسک کے قائم ہونے سے تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل بروقت حل کرنے میں کافی سہولت ہو گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے کہا کہ چیمبر اور اسلام آباد پولیس کے درمیان مضبوط روابط کا قیام مارکیٹوں و صنعتی علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے میںمعاون ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ اسلام پولیس جی الیون سمیت دیگر تجارتی مراکز میں پیٹرولنگ کو مزید بڑھائے جس سے کاروبار سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 سال پہلے تاجر برادری کا اسلام آباد پولیس کے ساتھ مارکیٹوں میں عدم مداخلت کا ایک معاہدہ ہوا تھا جس پر دوبارہ عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی صدرزون عمرخان نے کہا کہ پولیس مصالحتی کمیٹیوں میں تاجر برادری کو مناسب نمائندگی دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پولیس ان کے مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اے ایس پی حمزہ امان اللہ اور اے ایس پی رانا عبدالوہاب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ تاجر برادری کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ بذریعہ فون ان سے رابطہ کریں اور وہ ان کی شکایت دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ چیمبرکے سابق صدور محمداعجاز عباسی، خالد اقبال مالک اور ظفر بختاوری سمیت اسلم کھوکھر، چوہدری زاہد رفیق، شیخ عبدالوحید، خالد چوہدری، چوہدری عبدالغفار، یوسف راجپوت اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تاجر براری کے مسائل سے ایس پی صدرزون کو آگاہ کیا جبکہ ان کے حل کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی