ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سرگودہا ریحانہ فرحت نے تمام سٹاف کو طلب کر لیا

اتوار 15 دسمبر 2019 11:55

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سرگودہا ریحانہ فرحت نے تمام سٹاف کو طلب کر لیا ۔ انہوں نے پی ایچ اے کی ڈویلپمنٹ کیلئے تفصیلی میٹنگ کی جس میں تمام سٹاف کی کارکردگی او ربہتر ی پر زور دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریحانہ فرحت نے کہا کہ پی ا یچ اے کے بزنس پر پوزلز بنائی جائیں تاکہ محکمے میں بہتر طو رپر کام ہو سکے نیز انہوں نے ڈیلی ویجز سٹاف کی حاضریوں کو یقینی بنانے کیلئے حکم دیا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر پی ایچ اے حفیظ بھٹی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر مخدوم فرخ حسنین ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خالد محمود ‘ رانا علی حسن ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل میڈیا کوارڈی نیٹر شفقت اعوان بھی موجود تھے ۔

Browse Latest Business News in Urdu