برآمدات میں اضافے کیلئے ’’ڈومو ٹیکس‘‘ جیسی نمائشوں میں پاکستان کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

․بھارت کی جانب سے 300سٹالز لگائے گئے ہیں ،مالی معاونت کی شرح کم ہونے کیوجہ سے پاکستان کے سٹالز کی تعداد انتہائی کم ہے‘ اسلم طاہر

ہفتہ 11 جنوری 2020 16:35

برآمدات میں اضافے کیلئے ’’ڈومو ٹیکس‘‘ جیسی نمائشوں میں پاکستان کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) پاکستان کار پٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے جرمنی میں منعقدہ ’’ڈومو ٹیکس‘‘ جیسی نمائشوںمیں پاکستان کی نمائندگی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور حکومت اس کیلئے جامع پالیسی مرتب کرے ،مذکورہ نمائش میں بھارت کے برآمدکنندگان کی جانب سے تقریباً300سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ مالی معاونت کی شرح کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سٹالز کی تعداد اس کے مقابلے میں انتہائی کم ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے ایسوسی ایشن کے دفتر میں عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان ،میجر (ر) اخترنذیر ، محمد اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

محمد اسلم طاہر نے کہا کہ جرمنی میں منعقدہ ’’ ڈوموٹیکس ‘‘ نمائش میں کارپٹ ایسوسی ایشن کا وفد بھی شریک ہے جو دنیا بھر سے آنے والے خریداروں اورمندوبین سے ملاقاتیں کرے گا جس سے ہماری برآمد ی انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔

انہوںنے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کا موثر ذریعہ ہیں اور حکومت کو اس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ برآمد کنندگان کی شرکت کویقینی بنانا چاہیے ۔کارپٹ ایسوسی ایشن کا وفد نا مساعدحالات کے باوجود بھرپور تیاری کے ساتھ نمائش میں شریک ہوا ہے اور امید ہے کہ اس سے قالینوںکی صنعت کو تقویت ملے گی ۔

محمد اسلم طاہر نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق برآمد کنندگان کی بھرپور مالی معاونت کی وجہ سے ’’ ڈوموٹیکس‘‘نمائش میں بھارت کے 300کے قریب سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ انتہائی زیادہ اخراجات کی وجہ سے ہمارے سٹالز کی تعداد انتہا ئی کم ہے ،حکومت کو اس حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ برآمدات کے حوالے سے سخت شرائط عائد کرنے کی بجائے خصوصی رعایت دے اور خاص طو رپر سرمائے کی قلت ختم کرنے کے لئے ری فنڈ کے معاملات کو جلد سے جلد حل کیاجائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ