ایس ای سی پی نے خواجہ سرائوں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی

منگل 14 جنوری 2020 21:38

ایس ای سی پی نے خواجہ سرائوں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنی رجسٹریشن کی ای سروسز میں خواجہ سراؤں کی کیٹگری متعارف کراتے ہوئے خواجہ سرائوں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی ہے، اب خواجہ سرا اپنی شناخت رکھتے ہوئے کمپنی رجسٹر کرا سکیں گے یا کسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے ای سروسزمیں خواجہ سراؤں کیلئے ایک علیحدہ درجہ متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے وہ کمپنی کی رجسٹریشن کراتے وقت اپنی شناخت بطور خواجہ سرا منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ کیٹگری حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ٹرانسجینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ 2018ء کے تحت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بنیادی حقوق دینے کی کو ششوں کا حصہ ہے۔ یہ ایکٹ افراد کو تمام سرکاری اور شناختی دستاویزات جیسے کہ پاسپورٹ، تعلیمی سرٹیفکیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر سرکاری دستاویزات پر اپنی شناخت ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس سہولت کے بعد کوئی بھی فرد ای سروسز میں دی گئی تین درجہ بندیوں میں سے اپنی شناخت یعنی مرد، خاتون یا خواجہ سرا منتخب کر سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا