راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کاہول سیل مارکیٹس شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کاہول سیل مارکیٹس شہر سے باہر منتقل ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزنے ہول سیل مارکیٹس کی شہر سے باہر منتقلی اور مزید پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا مطالبہ کردیا۔یہ مطالبہ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور انجمن تاجران کے وفد نے بدھ کو چیئرمین آر ڈی اے سے ملاقات میں کیا ۔وفد میںساجد حسن بٹ صدر چیمبر، شیخ انیس ادریس نائب صدر چیمبر، شاہد غفور پراچہ، کرنل (ر)افتخار اور دیگر ممبران شامل تھے ۔

وفد نے چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضی کو چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور بتایاکہ فوارہ چوک راجہ بازار اور دیگر جگہوں کے مسائل کو حل کیا جائے، شہر کے اندر تھوک کی مارکیٹیں ہیں جہاں پرشہر میں رش ہونے کی وجہ سے کاروبار متاثرہوا ہے ، گاڑیوں کا شہر میں آنا بہت مشکل ہو گیا ہے لہذا ان مارکیٹوں کو رنگ روڈ راولپنڈی پرمنتقل کرنے کے لئے جگہ مختص کی جائے ۔

(جاری ہے)

وفد نے تجاویز پیش کیں کہ آرڈی اے کی طر ف سے بنایا گیا پارکنگ پلازہ پہلے ہی راجہ بازار موجودہے لیکن لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک اور پارکنگ پلازہ بنایا جائے ۔ان تجاویز پرچیئرمین آرڈی اے نے غور کی یقین دھانی کرائی اور کہاکہ چیف آرکیٹیکٹ آرڈی اے شجاع علی اور دیگر افسران تا جر نمائندو ں کے ہمراہ جلدراجہ بازار اور رنگ روڈ راوالپنڈی کا دورہ کریں گے تاکہ مشترکہ طورپر تجاویز تیا رکی جاسکیں۔

Your Thoughts and Comments