وزیر اعظم کا سوا لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ لائق تحسین ہے:میاں زاہد حسین

تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینے سے شرح نمو بڑھے گی۔کنسٹرکشن سیکٹرپر فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے، میاں انجم نثا ر کی قیادت میں FPCCIتعمیراتی شعبہ کے مسائل حل کرے گی

جمعہ 17 جنوری 2020 17:21

وزیر اعظم کا سوا لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ لائق تحسین ہے:میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوا لاکھ سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کرنے اور تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ لائق ستائش ہے جس سے شرح نمو بڑھے گی ۔

دو ماہ کے اندر ایک لاکھ 29 ہزار افراد کو روزگار فراہم کرنے، نوکری کے حصول کا نظام سہل و سستا بنانے اور فاٹا و گلگت بلتستان کے افراد کے لئے ملازمتوں میں علیحدہ کوٹہ مختص کرنے کے اقدامات سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے زیر التواء معاملات جلد حل کرنے اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کے پنشن کے معاملات ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے جس پر عمل درآمد ہوا تو عوام کو بڑا ریلیف ملے گا کیونکہ ساری عمر ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سالہا سال تک پنشن کے لئے دھکے کھانا پڑتے ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

کئی افراد تو پنشن کی امید میں ہی مر جاتے ہیں اور انکے فنڈز پنشن مافیا کے کام آتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے گریڈ سترہ سے اکیس تک کے ڈھائی ہزار سے زیادہ افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے کرپشن میں ملوث ہونے والے اہلکاروں و افسران کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ انھوں نے جتنی رقم وصول کی ہے اتنی ان سے وصول کرنا ضروری ہے چاہے انکی پنشن سے ہی کٹوتی کرنا پڑے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے تعمیراتی شعبہ کو سہولت دینے سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا، چالیس صنعتیں بحال اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی آ ئے گی جبکہ میاں انجم نثار کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی تعمیراتی شعبہ کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔تعمیراتی شعبہ کو فعال بنانے کے لئے خام مال کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کا نوٹس بھی لیا گیا ہے جس سے اسکی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، کاروباری لاگت کم ہو جائے گی جبکہ اس اہم شعبہ کو بھی وہ فوائد حاصل ہو سکیں گے جو دیگر صنعتی شعبوں کو حاصل ہیں۔

تعمیرات کو ریگولیٹ کرنے والے اداروں میں تعمیراتی شعبوں کی نمائندگی سے صورتحال بہتر ہو جائے گی جبکہ اجازت نامے حاصل کرنے کا طویل اور مہنگا دورانیہ بھی کم ہو جائے گا، زمین اور تعمیرات کے تنازعات کے حل کے لئے خصوصی بینچوں کے قیام سے بھی صورتحال پر مثبت اثر پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے اس پر فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے اور آباد کی مشاورت سے تعمیراتی شعبہ کے مسائل کوحل کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک