ہنڈائی نشاط موٹرز نے فیڈمک کے ایم تھری صنعتی زون میںگاڑیوں کی پیداوار شروع کر دی

جمعہ 17 جنوری 2020 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) ہنڈائی نشاط موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ( ایچ این ایم پی ایل) نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے ایم تھری صنعتی زون میں گاڑیوں کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ہے۔ ایچ ایم پی ایل نے 2سال کی قلیل مدت میں اسمبلی پلانٹ کی تعمیر کاکام مکمل کر لیا ہے۔ہنڈائی نشاط موٹر(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیٹسو اسٹیو نے کہا ہے کہ دسمبر 2017ئ میں اسمبلی پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھاگیا تھا جو مکمل کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر اسمبلی پلانٹ کی پیداواری استعداد 15 ہزار یونٹس سالانہ ہے جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ای ڈی ایم سی میں کمپنی کے نئے پیداواری پلانٹ سے پاکستان ہنڈائی گاڑیوں کی تیاری " میک ان پاکستان" کے بینر تلے تیارکی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے پک اپ ایچ۔ 100 پورٹر گاڑیوں کی پیداوار کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جبکہ مستقبل قریب میں مزید کئی ماڈلز کی گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

سی او اونے کہا کہ پاکستان میں ہنڈائی گاڑیوں کے پیداواری عمل کے آغاز پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں جس سے ہم پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ضروریات کی تکمیل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہنڈائی اپنی جدید ترین گاڑیوں کے نئے ماڈلز مقامی طور پر تیارکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں پاکستان میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کو اپنے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بھی بنائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ