پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس43200پوائنٹس سے گھٹ کر43100پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی17ارب سے زائد روپے بھی ڈوب گئے

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:15

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس43200پوائنٹس سے گھٹ کر43100پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی17ارب سے زائد روپے بھی ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب روپے سے کم ہو کر80کھرب روپے رہ گیا تاہم48فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3دن کی تیزی سے انڈیکس186.36پوائنٹس بڑھ گیا تاہم2دن کی مندی میں انڈیکس225.65پوائنٹس کم ہو گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت کی جانب سے استعفی کے بعد سیاسی افق پر غیر یقینی کی کیفیت سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے جبکہ ٹیکنکل کریکشن کی وجہ سے حصص کی فروخت اور مستقبل میں بہتری کی توقعات پر ہونیوالی خریداری کے سبب کاروبار کے دورانیئے میں مارکیٹ اتار چڑھائو کا شکار رہی جس کی وجہ سے انہوں نے مخصوص شعبہ جات میں محدود سرمایہ کاری کی جبکہ فروخت کے دبائو کے باعث انڈیکس میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔

(جاری ہے)

تاہم عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ کی جانب سے پاکستان کا آئوٹ لک ریٹنگ مستحکم کرنے سے سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کو امید ہو ئی کہ آئندہ چند ماہ بعد لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج بہتر ہوں گے۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں39.29پوائنٹس کی کمی یکارڈ کیا گیا جس سے 43207.05پوائنٹس سے کم ہو کر43167.76پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس30.93پوائنٹس کے اضافے سے 20028.20پوائنٹس سے کم ہو کر19997.27پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30058.44پوائنٹس سے کم ہو کر29998.44پوائنٹس ہو گیا ۔

گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں17ارب83کروڑ28لاکھ37ہزار786روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ81کھرب 2ارب97کروڑ4لاکھ44ہزار173روپے سے کم ہو کر80کھرب85ارب13کروڑ76لاکھ6ہزار387روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر43468.48پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر42805.79پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ10ارب روپے مالیت کی36کروڑ 61ہزار 35ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کی17کروڑ12لاکھ56ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1815کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی867کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،858میں کمی اور90کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،سمٹ بینک ،سلک بینک ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،میپل لیف ،عسکری بینک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،دیوان سیمنٹ ،غنی آٹو موبائل ،بینک اسلامی ،ایونسئین لمیٹڈ ،پرویز احمد کمپنی ،بائیکو پیٹرولیم اوراینگرو پولیمر سر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی