یورپی یونین کا ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے1 کھرب یورو خرچ کرنے کا اعلان

جمعرات 23 جنوری 2020 14:52

یورپی یونین کا ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے1 کھرب یورو خرچ کرنے کا اعلان
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) یورپین کمیشن کی صدر ارسلہ وون ڈی لین نے کہا کہ آئندہ عشرے کے دوران یورپی یونین ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے اپنے بجٹ سے 1 کھرب (ٹریلین) یورو (1.1 کھرب ڈالر ) خرچ کرے گی، اس حوالے سے ایک مہم چلائی جائے گی جو کہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز ڈیووس میں 50 ویں کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

ارسلہ وون ڈیرلین نے کہا کہ یورپین سرمایہ کاری بینک یورپی رقوم، قومی سطح پر تعاون اور نجی سرمایہ کاری کی بھرپور معاونت کرے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کی سطح پر ماحول دوست ڈیل ہماری پہلی ترجیح بھی ہے، اس منصوبے کے تحت یورپ کو 2050 ء تک پہلا قدرتی ماحول کا حامل براعظم بنایا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ ایک ماہ قبل 6 ٹریلین یورو (6.6 ارب ڈالر) اثاثوں کے مالک 44 یورپی سرمایہ کاروں نے بھی مطالبہ کیا کہ یورپ یونین ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو قانونی تحفظ دے، اس سے طویل مدتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تحفظ کا احساس ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ اپنے بیٹری الائنس، سمارٹ گرڈز، گرین ہائیڈروجن پاور، آف شور ونڈ پاور، کلین سٹیل اور ڈی کاربونائزڈ گیسکے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu