پاک امریکہ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے آئی سی سی آئی اور پی اے بی اے کے درمیان تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد چیمبر کے صدر محمد احمد وحید اور پی اے بی اے کے صدر صدیق شیخ نے سمجھوتے پردستخط کیے

جمعرات 23 جنوری 2020 16:50

پاک امریکہ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے آئی سی سی آئی اور پی اے بی اے کے درمیان تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارت کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن (پی اے بی ای) کے درمیان باہمی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا ہے، اس سلسلے میں آئی سی سی آئی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیمبر کے صدر محمد احمد وحید اور پی اے بی اے کے صدر صدیق شیخ نے باہمی تعاون کے سمجھوتے پردستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کامرس، صنعت و تجارت، زراعت، تعلیم، بزنس انفارمیشن، ہاسپٹیلٹی و سیاحت، درآمدات و برآمدات، انفراسٹریکچر، سرمایہ کاری، جیولری و ہینڈی کرافٹس، ماربل، فارماسوٹیکلز، پیشہ وارانہ و تکنیکی سروسز، ریئل سٹیٹ، ریٹیل، ایس ایم ایز، ٹیکسیشن، ٹرانسپورٹ و توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلیکام سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے اپنی متعلقہ حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں جس سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط کا فروغ ضروری ہے۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی سی سی آئی اور پی اے بی اے کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کومزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا۔

پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے صدر صدیق شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی ایسو سی ایشن 1986ء میں واشنگٹن ڈی سی میں قائم کی گئی تھی جو دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان بزنس نیٹ ورکنگ ، بزنس کنونشنز اور تجارتی میلے منعقد کرنے کیلئے سرگرم عمل رہتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر دونوں اداروں کے ممبران اور ممبر کمپنیوں کیلئے پاکستان اور امریکہ میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے نئے مواقع تلاش کرے گی جس سے نہ صرف دونوں اداروں کے ممبران کا کاروبار بہتر ترقی کرے گا بلکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات مستحکم ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے ملک میں پائے جانے والے کاروباراور سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں تواتر کے ساتھ آپس میں معلومات کا تبادلہ کریں گے تا کہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد