صنعتوں کو وسعت دینے کے لیے مارک اپ فورا کم کیا جائی: لاہورچیمبر

جمعرات 23 جنوری 2020 21:31

صنعتوں کو وسعت دینے کے لیے مارک اپ فورا کم کیا جائی: لاہورچیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغراور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ صنعت سازی کے فروغ اور انہیں وسعت میں مدد دینے کے لیے مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لائے تاکہ سستے قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہاکہ زیادہ مارک اپ کی شرح نجی شعبے میں قرضوں کے حصول کی حوصلہ شکنی کررہی ہے جس سے معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ مارک اپ کی موجودہ شرح 13.25فیصد بہت زیادہ ہے جس کا اثر صنعتوں کی پیداواری لاگت پر پڑ رہا ہے، مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجٹ تک آنے سے صنعتوں کو فائدہ ہوگا ۔اس کے ساتھ ہی حکومت کو صنعتی ترقی کے اہداف حاصل کرنے ، پیداواری لاگت میں کمی کرنے اور بینکوں کے سرمائے کو گردش میں رکھنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارک اپ ریٹ پیداواری لاگت پر اثر انداز ہوتا ہے ، پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں ان ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ نہیں کر سکتی جن میں مارک اپ ریٹ صفر یا اس سے بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مئی 2018میں مارک اپ کی شرح 6.5فیصد سے بڑھ کر جولائی 2019تک 13.25فیصد تک جا پہنچی۔ اس میں اس قدر اضافہ سے قرضوں کا حصول بہت مہنگا ہو گیا جس نے سرمایہ کاری ، پیداوار اور برآمدات کو شدید متاثر کیا ۔انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی میں سختی سے ہمیشہ صنعتی شعبے کو نقصان ہوا ہے۔ ہمیںملک کو پیداواری سرگرمیوں اور سرمایہ کا مرکز بنانے کیلئے خطے میںموجود دیگر ممالک کی طرح جلد از جلد اس صورتحال سے باہر آنا ہو گا ۔ انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ آئندہ مونیٹی پالیسی میں مارک اپ کی شرح میں کم از کم چار سو پوائینٹ کمی کا اعلان کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک