چیئر مین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کی ملاقات ،

مختلف زرعی شعبوں اور ان کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے تکنیکی مدد کی فراہمی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 24 جنوری 2020 16:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ملک میں زراعت پر مبنی صنعت کے فروغ کیلئے سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں فوڈ پراسیسنگ اور زرعی آلات کے یونٹس لگا نے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کی روشنی میں فیڈمک کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔

فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف سے ملاقات کے دوران کہا کہ فیڈمک اور زرعی یونیورسٹی کے مابین مختلف زرعی شعبوں اور ان کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے تکنیکی مدد کی فراہمی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے تما م ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان زراعت پر مبنی معیشت اور اس کی آبادی کی اکثریت براہ راست یا بالواسطہ اس شعبے سے وابستہ ہے جبکہ جی ڈی پی میں زرعی شعبے کا حصہ تقریباً 24 فیصد اور ملازمتوں میں اس کی شرح پچاس فیصد ہے نیز یہ شعبہ زرمبادلہ کے حصول کا ایک بہت بڑا ذریعہ رہا ہے لیکن اس اہمیت کے باوجود ماضی میں اسے بری طرح نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ روزگار کیلئے دیہات سے شہروں کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اب فیڈمک زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جبکہ فیڈمک نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں 250 ایکڑ اراضی مختص کی ہے لہٰذا ایسے کاروباری ادارے وہاں منتقل ہونے کے فوری بعد اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یہ اراضی خاص طور پر ان مقامی سرمایہ کاروں کیلئے مختص کی گئی ہے جو 3 سے 10 ایکڑ اراضی پر اپنے صنعتی یونٹ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک کی مارکیٹنگ ہماری معیشت کے سب سے کمزور شعبے ہیں حالانکہ چھوٹے کاشتکار مارکیٹنگ میں سرمایہ کاری کے متحمل نہیں ہو سکتے اسلئے فیڈمک اس شعبہ میں کسانوں کو بھر پور مدد فراہم کرے گا۔انہوںنے کہاکہ سبزیوں، پھلوں اور دودھ جیسی اشیاء جو جلد خراب ہو جاتی ہیں ان کو ذخیرہ کرنے کیلئے مناسب سہولیات کی ضرورت ہے اور فیڈمک ان مصنوعات کی شیلف لائف کو بڑھانے بنانے کیلئے سہولیات فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے ملکی معیشت کے فروغ کیلئے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کیلئے یونیورسٹی غیر معمولی کاوشیں کر رہی ہے تاہم پاکستان میں زرعی ترقی اور زرعی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنا لوجی کے استعمال کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سائنس، انجینئرنگ، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کلچرز کو مستحکم کرنے کیلئے فیڈمک کیلئے خصوصی پروگرام تیار کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی زراعت اور خوراک کے شعبوں میں کام کرنے والی بزنس کمیونٹی کو بہتر پیداوار والی فصلوں، زمین کی خرابی سے نمٹنے کیلئے مئو ثر تکنیکی حل اور دیگر ٹیکنالوجیز میں مدد فراہم کرے گی جن کا اطلاق مقامی تناظر میں کیا جاسکتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے پاکستان میں زرعی صنعت کے فروغ کیلئے میاں کاشف اشفاق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیڈمک اس شعبہ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی