رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پلاسٹک کی برآمدات میں 2.09 فیصد کمی

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پلاسٹک کی برآمدات میں 2.09 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پلاسٹک کی برآمدات میں 2.09 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی۔دسمبر 2019-20ء کے دوران پلاسٹک کی برآمدات 152.458 ملین ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 155.719 ملین ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

دسمبر 2019ء کے دوران پلاسٹک کی برآمدات 19.861 ملین ڈالر رہی ہیں جو اس سے قبل مالی سال کے دوران 22.464 ملین ڈالر تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی برآمدات میں 3.17 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.535 بلین ڈالر رہی ہیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 11.181 بلین ڈالر تھیں جبکہ مجموعی درآمدات 17.13 فیصد کمی کے ساتھ 23.163 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 27.952 بلین ڈالر تھیں۔

Your Thoughts and Comments