پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب77کروڑ60لاکھ روپے بڑھ گئے

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب77کروڑ60لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاو،ْ کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 126.08پوائنٹس کی ریکوری سے 42633.02پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ50.85فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب77کروڑ60لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 25.03فی صدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغا زسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کیا گیا جس کے نتیجے میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 42250پوائنٹس کی نچلی اور 42707]پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس126.08پوائنٹس کے اضافے سے 42633.02پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس78.31پوائنٹس کے اضافے سے 19806.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 73.37پوائنٹس کے اضافے سی29529.88پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی178کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ152میں کمی اور20میں استحکام رہا ۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 19ارب77کروڑ60لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر79کھرب 59ارب49کروڑ12لاکھ روپے ہوگیا ۔

جمعہ کو17کروڑ30لاکھ43ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت5کروڑ77 4لاکھ64ہزار شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت29.56روپے کے اضافے سے بڑھ کر784.57روپے اورمحمود ٹیکسٹائیل کے حصص24روپے کے اضافے سی463روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس اورشفا انٹرنیشنل کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب 119.50روپے اور16.40روپے کی کمی ہوئی جس سی فلپ موریس کے حصص کی قیمت2337.50روپے اورشفا انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت288.45روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے،میپل لیف،ال شہیر،ہیسکول پٹرول ،یونٹی فوڈز،ایونشین ، بینک آف پنجاب ،بینک اسلامی،ڈی جی خان سیمنٹ،ٹی آر جی پاک اورفوجی سیمنٹ کے شیئرز نمایاں رہے ۔

Your Thoughts and Comments