حکومت اعلان کردہ پالیسیوں کو جاری رکھے، صدرایف پی سی سی آئی

بجلی اور گیس کے نرخ میںتبدیلی برآمدات کے لئے نقصان دہ ہے ،میاں انجم نثار

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:35

حکومت اعلان کردہ پالیسیوں کو جاری رکھے، صدرایف پی سی سی آئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر حکومت برآمدی سیکٹر کے لئے اعلان کردہ بجلی اور گیس کے نرخ میں اضافہ کرے گی تو اس سے موجودہ صورت حال میں برآمدات کے 26 بلین کے احداف جو سالانہ منصوبہ بندی2019-20 کے تحت مقرر ہوئے ہے ان کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے بتایا کہ کچھ دن دقبل ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ان کی سربراہی میں وزیر اعظم صاحب کو پاکستان کی صنعت و تجارت کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس وقت بجلی کے نرخ ریجن کے دیگر ممالک کے مقابلے پاکستان میں زیادہ ہیں۔

انڈیا اور بنگلہ دیش میں بجلی کے نرخ 7-9 Cents/Kwh جبکہ چین جہاں سے پاکستان تجارت سب سے زیادہ ہے وہاں بھی بجلی کے ریٹ9 Cents سے بھی کم ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان میںمارک کے ہائی ریٹ نے بھی انڈسٹری کو متاثر کیا ہوا ہے ۔ پاکستان میں شرح سود 13.25 فیصد جبکہ یہی شرح سود انڈیا میں 5.15 چین میں 4.2 فیصد بنگلہ دیش میں 6فیصدہے ۔ اگر حکومت بجلی کے 7.5 Cents/KWh میں 70 فیصد اضافہ پچھلی سال سے کردے گی تو پاکستانی ایکسپورز کا اعتماد مجروع ہونے کے ساتھ ہمارے خریدار بھی ہم پر بھروسہ کم کردیں گے اگر ہم وقت اور طے کردہ دقیمت پر آرڈر مکمل نہیں کر پائیں گے۔

میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت کو لانگ ٹرم پالیسی بنانا چاہیے اور جب ایک بار کسی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے تو اس میں فوری تبدیلیاں نہ کی جائیں کیونکہ انڈسٹری اپنے تجارتی ماہدے اور پروڈکشن پلان مرتب کے لیتی ہے جس کا دارومدار اعلان کردہ پالیسی پر ہوتا ہے۔ لہذ ا پالیسی میں تبدیلیا ںبرآمدات کے لئے مناسب نہیں۔

اس وقت انڈسٹری حکومت کے اعلان کردہ بجلی اور گیس کے نرخ کی بنیاد پراپنی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن اگر حکومت نے ریٹ میں تبدیلیاں کردیں تو اس سے برآمدی سیکڑ کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔میاں نجم نثار صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ وہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور برآمدی سیکٹر کے لئے پہلے سے اعلان شدہ بجلی اور گیس کہ کم نرخ جاری رکھتے ہوئے اس سیکٹر میں استحکام پیدا کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی