ڈیوٹی اور ٹیکسز کی کم شرح اور ٹیکس رعایتوں کی وجہ سے بلغاریہ سرمایہ کاری کیلئے بیحد منافع بخش ملک ہے‘ایلیکسینڈر باریسوف پاراشکوف

پاکستانی تاجروں کو بلغارین تاجروں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبوں کے ذریعے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے‘ سفیر کی لاہور چیمبر میں گفتگو

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:06

ڈیوٹی اور ٹیکسز کی کم شرح اور ٹیکس رعایتوں کی وجہ سے بلغاریہ سرمایہ کاری کیلئے بیحد منافع بخش ملک ہے‘ایلیکسینڈر باریسوف پاراشکوف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) بلغاریہ کے سفیر ایلیکسینڈر باریسوف پاراشکوف نے کہا کہ ڈیوٹی اور ٹیکسز کی کم شرح اور ٹیکس رعایتوں کی وجہ سے بلغاریہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بیحد منافع بخش ملک ہے، پاکستانی تاجروں کو بلغارین تاجروں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبوں کے ذریعے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ن خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں کیا ۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید، شیخ خرم آفتاب ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر فیاض حیدرو دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ سفیر نے کہا کہ بلغاریہ میں قائم خصوصی اقتصادی زونز کے سرمایہ کاروں کے تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان 55 سال سے گہرے سفارتی اور مضبوط سیاسی تعلقات ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دونوں ممالک نجی شعبہ اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تجارتی اور معیشت کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کی مارکیٹوں، کاروبار اور تجارت سے متعلق معلومات کے تبادلے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلغاریہ یورپی یونین کی ممبر ریاست ہے اور اسے اس سلسلے میں بہت سارے فوائد حاصل ہیں۔ بلغاریہ یورپی یونین کی طرف ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ براستہ ایران دونوں ممالک کے مابین زمینی راستے کے ذریعے تجارت میں بہت سہولت مل سکتی ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے نے جی ایس پی پلس کے سلسلے میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر بلغاریہ کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین گذشتہ چند سالوں سے مجموعی طور پر تجارت کا حجم تقریبا 33 ملین ڈالر ہے جو دوطرفہ تجارت کی اصل صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتا۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ پاکستان سے بلغاریہ کو لیموں ، آم ، چاول ، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ، کھجور ، فرنیچر اور سنگ مرمر وغیرہ برآمد کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے،اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، فوڈ پروسیسنگ ، آٹوموٹو ، لائیو اسٹاک ، سیاحت ، زرعی ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے تحت دونوں ممالک اقتصادی تعاون بڑھا سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے دونوں ممالک کے نجی شعبوںکے مابین روابط کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی وفود کے تبادلے اور تجارتی میلوں اور نمائشوں کے انعقاد کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوستی اور تعاون کا یہ جذبہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں بہت آگے بڑھے گا۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے ، سنگل کنٹری نمائشوں ، تجارتی میلوں اور کیٹلاگ شو کے ذریعے معاشی تعلقات کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاک بلغاریہ بزنس فورم کا قیام بھی تجارتی تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے لاہور میں بلغاریہ کے اعزازی کونسل کے تقرر کا بھی مشورہ دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ