تاجر زرعی شعبہ کی بحالی کے اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں، فریدہ راشد

دیہی آبادی کی حالت زار بہتر بنانے سے ملک ترقی کرے گا،صدر اسلام آباد ویمن چیمبر

ہفتہ 25 جنوری 2020 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر فریدہ راشدنے کہا ہے کہ تاجر زرعی شعبہ کی بحالی کے اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔دیہی آبادی کی حالت زار بہتر بنانے سے ملک ترقی کرے گا اور فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔کسانوں کو کھاد کی مد میں چالیس ارب روپے کا ریلیف دینا خوش آئند ہے ۔

حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔فریدہ راشد نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ زرعی شعبہ کو بہتر بنانے کے لئے زمینی حقائق کے مطابق نئی زرعی پالیسی ،سیڈ ایکٹ میں ترمیم، آڑھتیوں اور سود خوروں کا کردار کم کرنے اور منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کی فوری ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والے زرعی شعبہ کی گرتی ہوئی کارکردگی ملکی معیشت اور برامدات کے لئے بڑا خطرہ بن گئی ہے اس لئے اس کلیدی شعبہ کو فوری بیل آوٹ کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

گزشتہ سال زرعی شعبہ کی شرح نمو ایک فیصد سے کم رہی جبکہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔سال رواں میں بھی زرعی شعبہ حکومت کی بھرپور مداخلت کے بغیر قابل ذکر ترقی نہیں کر سکے گا ۔انھوں نے کہا کہ کپاس کی برامد میں نمایاں مقام رکھنے والے پاکستان امسال ٹیکسٹائل کی صنعت کو رواں رکھنے کے لئے چار ارب ڈالر تک کی کپاس درامد کرے گا ۔

کپاس کی پیداوار میں بیس فیصد کمی سے جی ڈی پی کا نصف فیصد کم ہو جائے گاجو تشویشناک ہے۔گنے کی پیداوار بھی اطمینان بخش نہیں ہے جبکہ دیگر فصلوں کا حال بھی اطمینان بخش نہیں ۔انھوں نے کہا کہ سیڈ ایکٹ میں ترمیم سے ملک میں غیر معیاری بیج کی فروخت بند کی جا سکتی ہے جس سے پیداواراور کسانوں کی آمدنی بڑھے گی جبکہ قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ زرعی اجناس کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے مگر اس سے کاشتکاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے کیونکہ صورتحال سے سارا فائدہ مڈل مین اٹھا رہے ہیں۔

زرعی معیشت میں مڈل مین اور آڑھتیوں کا کردار کم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ کسان سود خوروں کے چنگل سے اسی وقت نکل سکیں گے جب بینک انھیں بروقت اور سستے قرضے دیں۔ زرعی قرضوں کی حجم تو بڑھ رہا ہے مگر اس سے زیادہ فائدہ بڑے زمیندار اٹھا رہے ہیں۔اس معاملہ میں بینکوں کا فوکس صرف ایک صوبے پر ہے جبکہ باقی صوبوں کو محروم رکھا جا رہا ہے جو یکساں ترقی کے اصولوں کی خلاف وزری ہے جس کو درست کئے بغیر زراعت ترقی نہیں کر سکتی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..