ایف پی سی سی آئی کی کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پی سی ڈی ایم اے کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق

ہفتہ 25 جنوری 2020 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر انجم نثار نے کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پاکستان کیمیکلزاینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم ای) کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت کو مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں سے بھی رابطے تیز کیے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا کی سربراہی میں وفد سے فیڈریشن ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین آصف ابراہیم، سابق چیئرمین عارف بالاگام والا، چوہدری نصیر،ناصر حیات مگوں ودیگرشامل تھے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز، بی ایم پی کے رہنما میاں زاہد حسین،ثاقب فیاض مگوں بھی موجود تھے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجم نثار نے کہاکہ برآمدی صنعتوں باالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر میں پیداواری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھنے کے لیے خام مال کی فراہمی میں کمرشل امپورٹرز کا کردار اہم ہے۔محکمہ کسٹمز کی زائد ویلیو ایشن رولنگ ریوائز کروانے، اضافی سیلز ٹیکس کے مسئلے کو حل کرنے سمیت دیگر اہم تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت سمیت متعلقہ اداروںکو سفارشات ارسال کرے گی اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم پر کوشش کی جائے گی کہ کمرشل امپورٹرز کو سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی میں ایف پی سی سی آئی مؤثر کردار ادا کرے۔

چیئرمین پی سی ڈی ایم اے و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین ایوسف بالاگام والا نے محکمہ کسٹمز کی ویلیوایشن رولنگ پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے 2سال سے ویلیو ایشن رولنگ تبدیل نہیں کی۔ عالمی مارکیٹ میں آئٹم پرائس1000ڈالر سے کم کر 600ڈالر سے بھی نیچے آگئے ہیں لیکن ویلیو ایشن رولنگ کم کرنے کے بجائے محکمہ کسٹمز درآمدکنندگان سی1000ڈالر پر ڈیوٹی وصول کرنے پر بضد ہے جس کو عالمی مارکیٹ کے مطابق ریوائز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ویلیو ایڈیشن مصنوعات پر 10فیصد اضافی سیلز ٹیکس کے مسئلے کو بھی حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی ٹیرف کو کم کیا جائے کیونکہ کمرشل امپورٹرز کنزیومرز گڈز درآمد نہیں کرتے بلکہ صنعتی خام مال درآمد کرتے ہیں لہٰذا صنعتوں کو مناسب داموں خام مال کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت کو سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی ٹیرف کرنا چاہیے۔

انہوں نے وی بوک آئی ڈی کے لیے پی سی ڈی ایم اے کی سرٹیفیکیشن قبول نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی سی ڈی ایم اے ملک بھر کے کمرشل امپورٹرز کی نمائندگی کرنے کے علاوہ اے کلاس ایسوسی ایشن ہے لہٰذا کراچی چیمبر کے ساتھ ساتھ پی سی ڈی ایم اے کی سرٹیفیکیشن بھی قبول کی جائے۔انہوں نے چین کے ویزے کے لیے پی سی ڈی ایم اے کی ویزہ سفارشات کو قابل قبول بنانے کے لیے بھی ایف پی سی سی آئی سے تعاون طلب کیا جس کے جواب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر نے یقین دہائی کروائی کہ وہ اس حوالے سے چین کے سفارتخانے سے رابطہ کریں گے اور خط بھی ارسال کریں گے۔

امین یوسف بالاگام والا نے پاکستان میں کیمیکلز ،ڈائز کی مینوفیکچرنگ کے لیے خصوصی زونزکے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ مناسب انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے ساتھ 5سی10سالہ پالیسی بنائی جائے کیونکہ راتوںرات پالیسی تبدیل کرنے اور بجلی و گیس کے نرخوں میں بار بار اضافے سے صنعتوںکو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے لہٰذا ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے صنعتی سرگرمیوں کوفروغ حاصل ہو۔#

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند