پاک ایران گیس منصوبہ پا کستان کے مفادات کیلئے انتہائی اہم ہے‘خوا جہ حبیب

آج دبائو پر پاک ایران گیس لائن منصوبہ روکدیا گیا ،کل کوئی اور منصوبہ ٹھپ کردیا جا ئیگا‘ صدرایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

اتوار 26 جنوری 2020 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خوا جہ حبیب الرحمان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصو بے کو روکنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبہ پاکستانی عوام کے مفادات کیلئے انتہائی اہم ہے اس پر کام روکنا کسی بھی طور درست نہیں،قیادت کی کمزوری کی قیمت عوام بھاری گیس بلوں کی مد میں ادا کر رہے ہیں، گیس منصو بے کی تکمیل کے بغیر ملک میں توانائی کا بحران ختم نہیں ہو سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج امریکی دبائو پر پاک ایران گیس لائن منصوبہ روک دیا گیا ہے کل کسی اور اہم منصوبے پر کام ٹھپ کردیا جا ئے گا، حکومت کو چاہیے کہ اس حوالے سے فوری فیصلہ کرے ۔

(جاری ہے)

خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ امریکہ کی امتیازی پالیسیوں اور عالمی سطح پراس کے منافقانہ کردار کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے کہ بھارت کو تو ایران سے تیل خریدنے اور ایران میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے حتیٰ کہ اسٹرٹیجک اہمیت کی حامل چاہ بہار بندرگاہ تعمیر کرنے کی کھلی اجازت حاصل رہی ہے لیکن دوسری جانب پاکستان کو دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے مجوزہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کا سوچا بھی تو اسے عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کچھ قوتیں پاک ایران تعلقات میں کشیدگی چاہتی ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ماضی سے نکل نہیں رہے۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی تواائی کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے تاہم امریکہ نے ایران پر پابندیاں لگا رکھی ہیں ، ان حالات میں ایران کے ساتھ مالی معاملات آگے بڑھانے کیلئے حکومت کو درمیانی راستہ نکالنا ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..