جب تک ٹیکس کانظام درست نہیں ہوگا ہماری معیشت ایسے ہی سسکتی رہے گی ‘ پاکستان ٹیکس فورم

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ سے ٹیکس دہندگان ،سرمایہ کاروں میں تشویش نے جنم لیا ہے ‘ چیئرمین ذوالفقار خان

اتوار 26 جنوری 2020 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) کرپشن کی کی شکایات پر فوری کارروائی کیلئے تمام اداروں میں خصوصی کائونٹر زقائم کئے جائیں ،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کا ٹیکس سسٹم کی تباہی کی جانب گامزن ہونے کا بیان لمحہ فکریہ ہے ، حکومت کے اپنے ادارے ٹیکس آمدن میں اضافے کی راہ میں خود سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ٹیکس بارز حکومت کو جامع پالیسی کی تیاری کیلئے معاونت دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے ٹیکس نظام کے حوالے سے منعقدہ مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا ۔ ذوالفقار خان نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ٹیکس دہندگان اور سرمایہ کاروں میں تشویش پھیلی ہے ، اگر یہ رپورٹ حقائق کے برعکس ہے تو حکومت کو اس کا فی الفور نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ٹیکس آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد ٹیکس دینے کی استطاعات رکھنے والوں کو ٹیکس دینے کیلئے راغب کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے ٹیکسیشن کے نظام میں پائے جانے والے سقم کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ ریو نیو کا بیان کہ ٹیکس سسٹم تباہی کی جانب گامزن ہے لمحہ فکریہ ہے ، جب تک ٹیکس کانظام درست نہیں ہوگا ہماری معیشت ایسے ہی سسکتی رہے گی اور ہم ہر تین سے پانچ سال بعد عالمی مالیاتی اداروں کے در پر کشکول اٹھائے کھڑے ہوں گے۔

حکومت قرضوں اور سود سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ، نظام پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے تاکہ انہیں یقین ہو سکے کہ ان کا دیا ہوا ٹیکس کا پیسہ غلط جگہ پر خرچ نہیں ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ