میزان بینک کاBookme.pk کے ساتھ معاہدہ

منگل 28 جنوری 2020 18:26

میزان بینک کاBookme.pk کے ساتھ معاہدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے صارفین کو اسٹیٹ آف دی آرٹ انٹرنیٹ اینڈ موبائل بینکنگ چینلز کے ذریعے بس،ایئرلائن اور ایونٹ کے ٹکٹس خرید نے میں مدد فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے پہلے آن لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارمBookme.pk کے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس شراکت داری کے تحت میزان بینک کے صارفین محفوظ آن لائن ادائیگی کیلئے بینک کے انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ ایپلیکیشن پورٹلزکے ذریعے لاگ آن کرکے اپنے میزان بینک کے اکائونٹ سے فوری طورپر ٹکٹ خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ بینک کے صارفین Bookme.pkپورٹ فولیو سے فیئرز اور ڈسکائونٹ بھی حاصل کرسکیںگے۔ اس موقع پر میزان بینک کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلزشارق مبین نے اس شراکت داری پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ میزان بینک اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ادائیگی کے جدیدترین طریقے متعارف کرانے کیلئے پُر عزم ہے۔

(جاری ہے)

Bookme.pkکے ساتھ شراکت داری صارفین کوہمارے شاندار الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلزکے ذریعے ٹکٹوںکی خریداری کا فوری اور آسان طریقہ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر Bookme.pk کے چیف ایگزیکٹوآفیسر فیضان اسلم نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں ای ٹکٹنگ صارفین کو بغیر کسی دشواری کے ٹکٹ بکنگ کی سہولت فراہم کی جائے۔ ڈیجیٹل ٹکٹنگ پارٹنر کے طورپر پاکستان میں ای ٹکٹنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں فخر ہے۔ ہم میزان بینک کے ساتھ مفید باہمی شراکت داری اور ملک بھر میں ای ٹکٹنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے پُر عزم ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..