فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہیلپ لائن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے،ترجمان ایف بی آر

بدھ 29 جنوری 2020 17:25

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہیلپ لائن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے،ترجمان ایف بی آر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہیلپ لائن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، ایف بی آر ہیلپ لائن کی بدولت پبلک نہ صرف اپنے ٹیکس معاملات کے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں بلکہ ان کا تدارک فون، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہو پاتا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ہیلپ لائن عوام کی سہولت کیلئے 2 شفٹوں میں اپنی خدمات ادا کر رہی ہے۔

ٹیکس گزار ہیلپ لائن کے ذریعے ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ، آن لائن سیلز ٹیکس رجسٹریشن درخواستوں، انکم ٹیکس ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ، سیلز ٹیکس ریٹرنز پر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جنوری کے مہینہ میں ہیلپ لائن پراب تک موصول ہونے والی شکایات کی تعداد24200 ہے۔ ان میں سے زیادہ تر شکایات فوری طور پر حل کر دی گئیں جبکہ باقی ماندہ تکنیکی اور پیچیدہ شکایات متعلقہ ونگز کی رہنمائی سے حل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ای میل پر موصول ہونے والی اب تک کی شکایات کی تعداد 14967 ہے۔ ان میں سے 12110 شکایات فی الفور جبکہ 2834 شکایات متعلقہ ونگز کی رہنمائی سے حل کی گئیں۔ آئرس پر کسی بھی قسم کی مشکلات کے حل کیلئے کثیر تعداد میں لوگ ہیلپ لائن ٹیم کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں۔ ایف بی آر ہیلپ لائن بین الاقوامی معیار کے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ سسٹم پر مبنی ہے جو کہ تین درجات کی امدادی لائنز کے تحت ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔

ٹیکس گزار کو ہر شکایت داخل کرانے پر ایک کیس نمبر دیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ شکایت کا 24 گھنٹے کے اندر ازالہ ہو جائے، وہ تمام شکایات جو کہ پیچیدہ قانونی اور تکنیکی نوعیت کی ہوتی ہیں ان کا ازالہ تین دن کے اندر کر دیا جاتا ہے۔ ایف بی آر عوام کو بہترین سہولیات دینے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے۔ اس کوشش کے ثمرات کی بدولت تجارتی آسانی میسر آئی ہے جس سے تجارت کو فروغ مل رہا ہے۔ ایف بی آر ہیلپ لائن پر رسائی فون 772-772-111-051 ای میل [email protected] اور ویب سائٹ www.fbr.gov.pkکے ذریعے سے کی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی