ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ ریگولیشنز 2018 ء میں ترامیم تجویزکر دیں

بدھ 29 جنوری 2020 18:42

ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ ریگولیشنز 2018 ء میں ترامیم تجویزکر دیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ ریگولیشنز 2018 (تطہیر زر اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام کے ضوابط) میں ترامیم تجویز کر دیں ہیں۔ گزشتہ جون میں نافذ کئے گئے ضوابط پر انڈسٹری کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں ترتیب دی گئی ترامیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شفارشات اور بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق ہیں۔

عوامی مشاورت کے لئے مجوزہ ترامیم کے مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ اے ایم ایل ریگولیشنز میں مجوزہ ترامیم کا مقصد تطہیر زر اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق ایس ای سی پی کے انضباطی نظام کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

(جاری ہے)

مجوزہ ضوابط میں منضبطہ افراد (Regulated Persons) بشمول سکیورٹیز بروکر، فیوچر بروکر، انشورنس ایجنٹ، تکافل آپریٹر، نان بینکنگ کمپنیوں اور مضاربہ کمپنیوں کے لئے نیشنل رسک ایسسمنٹ کے مطابق رسک بیس نظام کی مزید وضاحت کی گئی ہے جبکہ مالی پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں، آسانی فراہم کرنے کے پیش نظر، صارفین کے لئے مطلوبہ احتیاط (Due diligence) اور اپنے صارف کو پہچاننے (Know your Customer) کے لئے مطلوبہ معلومات کی فہرست فراہم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حقیقی ملکیت کے تصور کو مزید واضح کر دیا گیا ہے تاکہ حقیقی مالک، اس کے قریبی رفقاء اور خاندان کے افراد کی تصدیق اور شناخت ہو سکے۔ مجوزہ ضوابط میں منضبطہ افراد کو اپنے صارفین کے اکاوئنٹ کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے اے ایم ایل ضوابط کے نفاذ کے بعد سے، انڈسٹری کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز و آراء کے نتیجے میں ضوابط کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد مجوزہ ترامیم پر اپنی آراء و تجاویز فروری 27 تک ایس ای سی پی کو بھجوا سکتے ہیں۔ ایس ای سی پی کو موصول ہونے والی آراء و تجاویز کی روشنی میں مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات