امریکی ارب پتی جیف بیزوس نے 165 ملین ڈالر کی جائیداد خرید لی

امریکی ارب پتی جیف بیزوس نے 165 ملین ڈالر کی جائیداد خرید لی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ اور معروف ارب پتی جیف بیزوس نے لاس اینجلس میں 165 ملین ڈالر کی جائیداد خرید لی، اتنی مہنگی جائیداد کی خریداری علاقے میں ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے وارنر سٹیٹ نامی یہ قطعہ اراضی مقامی میڈیا ادارے کے سربراہ ڈیوڈ جیفن سے خریدا ہے، یہ قطعہ اراضی جس نرخ پر خریدا گیا ہے وہ ایک ریکارڈ ہے۔یہ قطعہ اراضی 3.6 ہیکٹر پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 110 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور انھیں دنیا میں سب سے زیادہ امیر شخص خیال کیا جاتا ہے۔

Your Thoughts and Comments