دستاویز ی معیشت ہی پا کستان کو ترقی کی جانب لے جا سکتی ہے ‘ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن

حکومت اور تاجروں دونوںکو معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے ‘ سینئر وائس چیئرمین ساجد ملک

جمعہ 14 فروری 2020 13:05

دستاویز ی معیشت ہی پا کستان کو ترقی کی جانب لے جا سکتی ہے ‘ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) حکومت اور تاجروں دونوں کو معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے ،اگر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تو معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہو گی ،حکومت مشکلات کے باوجود تا جروں سمیت ہر شعبے کے لئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اس لئے سب کو ملک کی بہتری کے لئے کردار اد ا کرنا چاہیے،ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کی جانب بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جس سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار ٹیکسٹائل ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سا جد حسین ملک نے اپنے دفتر میں ایکسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں برآمدات کم جبکہ درآمدات بڑھتی رہی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا خسارہ آسمان تک پہنچ گیا تھا تاہم اب حکومت کی مثبت پالیسیوں کیو جہ سے برآمدات بڑھی ہیں ۔

(جاری ہے)

برآمدی شعبے ویلیو ایڈیشن کی جانب بڑھنے کے لئے پیشرفت کریں اور حکومت کو چاہیے کہ اس کے لئے مزید سبسڈی اور مراعات دی جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حکومت پرمعاہدوں کی پاسداری لازم ہے اسی طرح تاجر وں سمیت ہر طبقے پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے ۔ تاجر تنظیموں نے حکومت سے مذاکرات میں جو معاہدہ کیا ہے اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے اور ایسا نہ کرنے سے تاجر تنظیموں کی ساکھ متاثر ہو گی ۔ دستاویز ی معیشت ہی پا کستان کو ترقی کی جانب لے جا سکتی ہے ۔ حکومتی فیصلے وقتی طور پر مشکلات کا باعث ہیں لیکن مگر مستقبل میں اس سے ہماری معیشت ترقی کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بالواسطہ یا بلا واسطہ مزید ٹیکسز کے نفاذ سے گریز کرے کیو نکہ ملکی حالا ت کیو جہ سے پہلے ہی عام آ دمی متا ثر ہے اور مزید ٹیکسز کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ