31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران جوہر آباد شوگر ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 385.3 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران جوہر آباد شوگر ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 385.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق سال 2019ء کی آخری سہ ماہی کے لئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 23.4 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ 2018ء کے اسی عرصہ کے لئے جوہر آباد شوگر ملز کو 4.8 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کے آخری تین ماہ کے مقابلہ میں 2019ء کی آخری سہ ماہی کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں 18.6 ملین روپے یعنی 385 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments