ئ*رواں سال ماہ نومبر کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈیری و لائیو سٹاک نمائش منعقد ہو گی

ّاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) نومبر2020ئ میں خیبر پختونخوا میں ’’ڈیری ولائیوسٹاک نمائش‘‘ منعقد کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔پشاور میں ڈیری و لائیو سٹاک نمائش 2020ئ کے انعقاد کے حوالے سے لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اور لینڈ مارک کمیو نیکشنز نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یاداشت پر لائیو سٹاک فارمز ویلفیئر ایسوسینز کے پی کی جانب سے آصف اعوان اور لینڈ مارک کمیونیکشنز کی جانب سے علی ہمدانی نے دستخط کئے ہیں۔ نمائش کے انعقاد سے خیبر پختونخوا میں لائیو سٹاک اور ڈیری کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف غذائی اجناس کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ مقامی طلب سے زیادہ پیداوار کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔ شعبہ کی ترقی سے دیہی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور بے روز گاری کے خاتمہ کیساتھ ساتھ قومی معیشت کی ترقی کے اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

Your Thoughts and Comments