ہم ایکسپورٹ پر سبسڈی دے رہے ہیں ،ایکسپورٹ پر ٹیکسز نہیں ، ایکسپورٹ سیکٹر کو سستی بجلی گیس سستی فراہم کی جارہی ہے،مشیر خزانہ

سی پیک پر بزنس سکولز کا قیام عمل میں لایا جائیگا،بزنس ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے ،ملک کا مستقبل بزنس سے سکولز سے ہی بہتر ہوگا،ہمیں ڈیجیٹل دور میں مواقع مس نہیں کر نے چاہئیں ،حکومت کامیاب جوان پروگرام شروع کر رہی ہے ،کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کو سکالر شپ دی جائیگی، حفیظ شیخ کا خطاب

پیر 17 فروری 2020 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ امور ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہم ایکسپورٹ پر سبسڈی دے رہے ہیں ،ایکسپورٹ پر ٹیکسز نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایکسپورٹ سیکٹر کو سستی بجلی گیس سستی فراہم کی جارہی ہے،سی پیک پر بزنس سکولز کا قیام عمل میں لایا جائیگا،بزنس ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے ،ملک کا مستقبل بزنس سے سکولز سے ہی بہتر ہوگا،ہمیں ڈیجیٹل دور میں مواقع مس نہیں کر نے چاہئیں ،حکومت کامیاب جوان پروگرام شروع کر رہی ہے ،کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کو سکالر شپ دی جائیگی ۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایکسپورٹ پر سبسڈی دے رہے ہیں ،ایکسپورٹ پر ٹیکسز نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایکسپورٹ سیکٹر کو سستی بجلی گیس سستی فراہم کی جارہی ہے،سی پیک پر بزنس سکولز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بزنس یونیورسٹیوں سے تعلقات بہتر بنائیں جس سے پاکستان میں بزنس پرموٹ ہوگا اور ہماری اپنی گریجویٹ یوتھ بزنس کلاس پیدا ہوگی۔

مشیر خزانہ نے کہاکہ ہم مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ ملک میں اشیاء کو سستا کیا جائے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈینز اینڈ ڈائریکٹرز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ معیشت بحران سے نکل رہی ہے سیمینار کا یہ مناسب وقت ہے ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ بزنس ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان شروع سے اپنی ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام رہا ۔

حفیظ شیخ نے کہاکہ یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کو یہ موقع مس نہیں کرنا چاہیے ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ہمیں دیکھنا ہوگا اس تبدیلی سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے 40 فیصد تعلیم یافتہ خواتین جاب کیطرف کیوں نہیں آتی ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ہمیں بزنس سکولز کو بڑھانا ہو گا کیونکہ ملک کا مستقبل بزنس سے سکولز سے ہی بہتر ہوگا ۔

حفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت کامیاب جوان پروگرام شروع کر رہی ہے ،کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کو سکالر شپ دی جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ دیکھنا ہوگا کہ کیسے بزنس گریجویٹ تیار کیے جائیں جو حکومت کی استعداد کار میں اضافے کا سبب بنیں ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ایکسپورٹ بڑھانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے ،اسوقت ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہا ہے،لیکن ہمیں اسکے لیے تیار ہونا ہوگا ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ بزنس سکولز کو اس تبدیلی سے مقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا ،یہ دیکھنا ہوگا کہ بزنس سکول ایکسپورٹ کے اضافے کیلئے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ہمیں معیار اور قومی مفاد پر فوکس کر کے کام کرنا ہوگا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی