پاکستان کی 75 فیصد بالغ آبادی اسلامی بینکاری کے نظام سے استفادہ کی خواہمشند ہے

پیر 17 فروری 2020 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان کی 75فیصد بالغ آبادی اسلامی بینکاری کے نظام سے استفادہ کی خواہمشند ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے (ڈی ایف آئی ڈی) کے باہمی اشتراک سے کی گئی سٹڈی رپورٹ کے مطابق ملک میں بالغ افراد کی کثیر تعداد روایتی بینکاری کی بجائے اسلامی بینکاری کو ترجیح دیتی ہے اور 75فیصد بالغ افراد اسلامی بینکنگ کی سہولیات سے استفادہ چاہتے ہیں جبکہ ملک میں بینکاری کی سہولیات سے استفادہ نہ کرنے وایل مجموعی آبادی کا تقریباً 93فیصد حصہ روایتی بینکاری کو اسلامی اقدار اور قوانین کے خلاف سمجھتی ہے کیونکہ اسلام میں سود کو حرام قرار دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ روایتی بینکاری کی سہولیات سے گریزاں ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے نیشنل فنانشل انکلوژن سٹریٹیجی (این ایف آئی ایس) کے سال 2020ء کے اختتام تک 50فیصد بالغ افراد کو بینکاری سہولیات کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد مالیات تک آسان رسائی اور بچتوں کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبہ (ایس ایم ای) کو ترقی دی جا سکے ۔ ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی سے ملک میں کاروباری ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے معاشی استحکام کے مطلوبہ اہداف کے حصول میں معاونت ہوگی اور بے روز گاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

اسلامی بینکاری کے ماہرین نے کہا ہے کہ اسلامی بینکنگ کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں کیونکہ ملک کی بالغ آبادی کی ایک کثبر تعداد روایتی بینکاری کی بجائے اسلامی بینکاری سے استفادہ کی خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ چند سال کے دوران اسلامی بینکاری سے مستفید ہونے والے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہا ہے اور گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کی سہولت حاصل کرنے والوں کا 525فیصد حصہ اسلامی بینکاری سے استفادہ کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز