سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ بینکوں اور قرض حاصل کرنے والوں کیلئے انتہائی مثبت ہے، موڈیز

منگل 18 فروری 2020 14:52

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ بینکوں اور قرض حاصل کرنے والوں کیلئے انتہائی مثبت ہے، موڈیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ بینکوں اور قرض حاصل کرنے والوں کیلئے انتہائی مثبت ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر میں 4 فیصد کا اضافہ خوش آئند ہے جس سے بینکوں اور قرض کے حصول کی خواہش رکھنے والوں پرمثبت اثرات مرتب ہوںگے۔

عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ترسیلات زر موصول کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور سال 2018ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے اپنے ہم وطنوں کو21 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر کی تھیں جو پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.8 فیصد کے مساوی رہی تھیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال 2012 ء تا2019ء کے دوران ترسیلات زر کی وصولیوں میں اوسط سالانہ9 فیصد اضافہ ہوا ہے جن میں سے خلیجی ممالک سے بھیجی گئی رقوم کا تناسب سب سے زیادہ رہا ہے۔

سال 2019ء کے دوران مجموعی ترسیلات زر کا54 فیصد حصہ خلیجی ممالک سے موصول ہوا تھا جبکہ امریکہ سے بھیجی گئی رقوم کا تناسب16 فیصد، برطانیہ سے 16فیصد اور ملائیشیا کا حصہ7 فیصد رہا ہے، سال 2012ء تا2019ء کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں ترسیلات زر کی وصولی میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد