امریکن بائیو میڈیکل انجینئرنگ کمپنی کا فیڈمک کے اکنامک زون میں پاکستان میں بائیو میڈیکل آلات کی مینوفیکچرنگ کا پہلا یونٹ لگانے کا اعلان

منگل 18 فروری 2020 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) امریکن بائیو میڈیکل انجینئرنگ کمپنی نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے اکنامک زون میں پاکستان میں بائیو میڈیکل آلات کی مینوفیکچرنگ کا پہلا یونٹ لگانے کا اعلان کیا ہے جس میں امراض قلب کے علاج و آپریشن میں ٓاستعمال ہونے والی بائیو میڈیکل پروڈکٹس اور ڈسپوزیبل تیار کئے جائیں گے جبکہ فیڈمک مذکورہ مینو فیکچرنگ یونٹ کیلئے مفت زمین فراہم کرے گی۔

اس سلسلہ میں امریکن بائیو میڈیکل انجینئرنگ کمپنی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان مصطفی نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور سی پیک کے تحت بننے والے ترجیحی اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس مینوفیکچرنگ یونٹ میں امراض قلب کے علاج و آپریشن میں استعمال ہونے والی بائیو میڈیکل پروڈکٹس اور ڈسپوزیبل تیار کئے جائیں گے جو پہلے بیرون ملک سے درآمد کئے جاتے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں یہاں دل کے علاج میں استعمال ہونیوالے سٹنٹس اور دیگر جدید طبی سامان بھی تیار کیا جائے گا جس سے نہ صرف پاکستان میں علاج سستا ہو گا بلکہ اس طبی سامان کی برآمد سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔

ڈاکٹر عثمان مصطفی نے بتایاکہ یہاں ایک ریسرچ سینٹر بھی بنایا جائے گا جس سے پاکستان کیلئے اس شعبے میں ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔ چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ اس مینوفیکچرنگ یونٹ کیلئے فیڈمک کی طرف سے مفت زمین فراہم کی جائے گی تاکہ پاکستان میں بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے شعبے کی بنیاد ڈال کر سیکٹر ڈویلپمنٹ کا آغاز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں دنیا بھر سے مزید سرمایہ کار فیڈمک کے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کریں گے جس سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں انڈسٹریلائز یشن کو فروغ دیا جا سکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ