ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 3.68 فیصد اضافہ

منگل 18 فروری 2020 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) جاری مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 3.68 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20 کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی ملکی برآمدات کا حجم 8.099 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19 میں برآمدات کا حجم 7.812 ارب ڈالر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران کپڑے اور ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 287 ملین ڈالر یعنی 3.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات 2.2 فیصدکے اضافے سے 13.05 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2020 میں ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات 2.25 فیصد کے اضافہ سے 1.16 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.19ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ بی پی ایس کی تفصیلات کے مطابق جاری مالی سال کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 6.27 فیصد کا بیڈ ویئر کی برآمدات میں 2.77 فیصداور تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 10.84 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات