کیماڑی سانحے پر سیاست بند کی جائے، کراچی و پاکستان کی معیشت، کاروبار متاثر ہو رہا ہے، آغا شہاب

جمعرات 20 فروری 2020 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر آغا شہاب احمد خان نے کہا ہے کہ ہر کوئی بشمول وفاقی، صوبائی و مقامی حکومتیں کیماڑی کے المناک سانحے پر سیاست کررہا ہے جسے بندکیا جائے کیونکہ اس سیاست کی وجہ سے کراچی اور پاکستان بھر کی معاشی و کارباری سرگرمیاں درحقیقت متاثر ہورہی ہیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کے خلل کی وجہ سے کراچی شہر کی معاشی سرگرمیوں پر انتہائی منفی اثرات پڑیں گے کیونکہ کے پی ٹی دیگر بندرگاہوں کے مقابلے میں ملکی خزانے میں سب سے ذیادہ ریونیو جمع کرواتی ہے۔ایک بیان میں کے سی سی آئی کے صدر نے کیماڑی سانحے میں دم گھٹنے سے 14 ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ معصوم افراد کی لاشوں پر سیاست کرنے کے بجائے جامع تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور جو کوئی بھی ذمے دار پایا جائے اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے اس بات کے دعوے کئے جارہے ہیں کہ اس سانحے کی وجہ ایک مخصو ص شپمنٹ سے نکلنے والی ہے سویابین ڈسٹ ہوسکتی ہے جس کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں چونکہ ہرسال ہی تقریباً25کے قریب سویابین شپمنٹس کی آمد کے پی ٹی پر ہوتی ہے اور آج تک کبھی اس قسم کا کوئی بھی واقعہ نہیں سنا گیا۔ مشکوک مال کو پورٹ قاسم بھیج دینا مسئلے کا حل نہیں لہذا اس پورے معاملے کی تفصیلی سائنسی تحقیقات کرنے کی اشد ضرورت ہے اورسچ کو سب کے سامنے لانا ہی ہوگا جبکہ اس تباہی کے ذمے دار حقیقی عناصر سے سختی سے نمٹنا ہوگا۔

آغا شہاب نے مزید نشاندہی کی کہ یہ بات سب جانتے ہیں کے کراچی پورٹ کے اطراف کے علاقوں میں زمینوں پر قبضہ کرنے والے کافی فعال ہیں جنہوں نے ان علاقوں میں اپنی غیر قانونی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھی ہوئی ہیں لہذا تحقیقات کرنے والوں کو اس بات کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا کہ یہ سازش کہیں ایسے عناصر کی جانب سے تو نہیں کی گئی جن کے مقاصد کچھ اور ہی ہوں۔

ایسے تمام سوگوار خاندان جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس المناک سانحے میں کہو دیا ان سب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آغا شہاب نے کہا کہ کوتاہی چاہے پورٹ حکام ، شپپنگ کمپنیوں یاکسی اور ادارے کی جانب سے ہوئی ہو، جو کوئی بھی ذمے دار ہو اُس سے سختی سے نمٹا جائے اور اگر لینڈ مافیا کے عناصر کو اس سانحے میں ملوث پایا جائے تو انہیں مثالی سزا دی جائے۔

نھوں نے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ سب کیماڑی کے المناک سانحے پر سیاست چمکانے سے گریزکریں اور مل کر سائنسی تحقیقات کا آغاز کریں جبکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لئے موئثر حکمت عملی وضع کی جائے۔ کے پی ٹی پاکستان بھر کی تاجر وصنعتکار برادری کے لئے ایک اہم بندرگاہ ہے لہذا کراچی پورٹ میں بلاتعطل کام جاری رکھنے کے سلسلے میں جنگی بنیاد پر حکمت عملی وضع کرنا ہی ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ