پی ٹی سی ایل اورآر سی سی آئی کے مابین ڈیجیٹل پاکستان کیلئے شراکت داری

جمعرات 20 فروری 2020 19:44

پی ٹی سی ایل اورآر سی سی آئی کے مابین ڈیجیٹل پاکستان کیلئے شراکت داری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ( آر سی سی آئی) کے ساتھ تذویراتی شراکت داری قائم کرنے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد راولپنڈی چیمبر سے بزنس کمیونیٹی کو پی ٹی سی ایل کی طرف سے جدید ترین ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنا ہے۔

ان میں وائس، ڈیٹا، تیز ترین انٹرنیٹ، بین الاقوامی کنکٹویٹی، کلائوڈ کمپیوٹنگ، سرویلینس، ڈیٹا سینٹر، انفارمیشن سیکورٹی اور وائی فائی سلوشن جیسی مکمل طور پر منظم آئی ٹی اورٹیلی کام سروسز شامل ہیں۔ضرار خان، چیف بزنس سروسز آفیسر ( سی بی ایس او) ، پی ٹی سی ایل اور صبور ملک، پریزیڈنٹ، آر سی سی آئی ،نے معاہدے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

سہیل الطاف، گروپ لیڈر آر سی سی آئی، سلیمان اعوان، جی ایم ڈیجیٹل سروسز، پی ٹی سی ایل، راجا عمر اقبال، چیئرمین آئی سی ٹی قائمہ کمیٹی، آر سی سی آئی، نوشیروان خلیل، ایس وی پی، آر سی سی آئی اور حمزہ سروش، وی پی آرسی سی آئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صبور ملک، پریزیڈنٹ، آر سی سی آئی، نے کہا آر سی سی آئی ہمیشہ سے بزنس کمیونیٹی کو جدید خدمات کی فراہمی کا وژن رکھتی ہے اور کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے پہلے ہی متعدد منصوبوں کا آغاز کرچکی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری بڑے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی بمعہ آئی ٹی اور ٹیک سٹارٹ اپس کیلئے معاون ثابت ہوگی۔

مجھے پی ٹی سی ایل پر بطور قابل بھروسہ شراکت دار کے مکمل اعتماد ہے کہ وہ لوکل بزنس کمیونیٹی کو کاروبار کی ترقی میں معاونت فراہم کرے گا ۔ ضرارخان، چیف بزنس سروسزآفیسر، پی ٹی سی ایل، نے کہا بالخصوص ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں آر سی سی آئی کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ آرسی سی آئی نے بزنس کمیونیٹی کی خدمت کیلئے پی ٹی سی ایل کو سٹریٹجک پارٹنر کے طور منتخب کیا ہے جو ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار اداکرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند