لاہور چیمبر کے مطالبے پر پاکستان سپر لیگ کے دوران مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم

یہ تاجر برادری کیلئے بہترین لمحہ ہے کہ اس اقدام سے بین الاقوامی کرکٹ اور تجارتی و معاشی سرگرمیاں ا ب ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور یکساں جاری رہیں گے، عرفان اقبال شیخ

جمعرات 20 فروری 2020 20:42

لاہور چیمبر کے مطالبے پر پاکستان سپر لیگ کے دوران مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت اور قوانین نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاہور چیمبر کے مطالبے پر پاکستان سپر لیگ کے دوران مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تاجر برادری کیلئے بہترین لمحہ ہے کہ اس اقدام سے بین الاقوامی کرکٹ اور تجارتی و معاشی سرگرمیاں ا ب ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور یکساں جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف بزنس کمیونٹی کے بہترین مفاد میں ہے بلکہ مقامی اور غیر ملکی کرکٹ شائقین کیلئے بھی جو جب بھی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آتے ہیں ،لبرٹی اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں سے شاپنگ ضرور کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ نئی پلاننگ تجارت و معیشت کو اربوں روپے کے بڑے نقصان سے بچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوشگوار علامت ہے اوراس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت عکس اجاگر ہو گا ۔ ساتھ ہی تجارتی سرگرمیوں کے معمول کے مطابق جاری رہنے سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کوششیں بھی رنگ لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے میں، کرکٹ میچوں کے دوران قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ لبرٹی اور دیگر مارکیٹیں اور ریستوران بند رکھنے سے کاروباری سرگرمیوں معطل رہتی جس سے نہ صرف تاجر بلکہ یومیہ اجرت کمانے والوں کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ، مگر اب حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے دوران مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے نے سب کے دل جیت لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری میچوں کے دوران سکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ