ای آر کے ایف پراجیکٹ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں معاشی استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

جمعرات 20 فروری 2020 23:44

پشاو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) پشاور کی بزنس کمیونٹی کواکنامک ریوائیٹالیزیشن آف خیبر پختونخوا اینڈ فاٹا (ERKF )پراجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ای آر کے ایف پراجیکٹ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں معاشی استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

سرحد چیمبر خیبر پختونخوا میں پرنٹنگ پریس صنعت سے وابستہ چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروباری افراد اور صوبے کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھاتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد چیمبر کی پرنٹرز اینڈ پبلشرز سٹینڈنگ کمیٹی اور سمیڈا کی جانب سے ERKF پراجیکٹ سے متعلق آگاہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین ‘ نائب صدر عبدالجلیل جان ‘ سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان ‘ پرنٹرز اینڈ پبلشرز سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین عقیل کیانی ‘سینئر وائس چیئرمین مراد حسین ‘ وائس چیئرمین فخر زمان ‘ وائس چیئرمین عمر سعد ‘ایاز احمد ‘ عزیز الرحمان ‘ اقتدار علی اخونزادہ ‘ بشیر احمد ‘حاجی اختر ‘پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت پرنٹنگ پریس صنعت سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔

سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نیصوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹاکی متاثرہ بزنس کمیونٹی کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک سمیت ڈونرز ایجنسیز کی جانب سے ERKFپراجیکٹ کیلئے خطیر رقم مختص کرنے پران کے کردار کو سراہا اورکہاکہ سرحد چیمبر صوبے کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھاتا رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ ERKF پراجیکٹ صوبہ میں دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کے لئے اپنے کاروبار کی اپ گریڈیشن اور بحالی کیلئے سنہری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد چیمبر کی سفارش پر صوبے کی بزنس کمیونٹی کو ای آر کے ایف پراجیکٹ کے تحت گرانٹ دی جائے گی اوراس کیلئے قائم اعلی سطحی کمیٹی بزنس کمیونٹی کی جانب سے گرانٹ کے لئے جمع کرائی جانیوالی درخواستوں کی نہ صرف جانچ پڑتال کرے گی بلکہ حقدارکو اس کا صحیح حق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ سرحد چیمبر کے صدرانجینئر مقصود انور پرویز نے سمیڈا کی جانب سے منعقدہ آگہی سیمینارکا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کے لئے اپنے کاروبار کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے حوالے سے سود مند قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے سیمیناروں کا انعقاد بزنس کمیونٹی کوپیشہ وارانہ خدمات انجام دینے ،ْ کاروباری پرفارمنس کو بہتر بنانے اور کاروباری استعداد کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے سے کہا کہ وہ اپنے کاروبار کی اپ گریڈیشن اور بحالی کیلئے کے حوالے سے دی جانیوالی اہم نوعیت کی معلومات سے استفادہ حاصل کریں تاکہ انہیں کاروباری معاملات میں سہولیات فراہم ہوسکیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے SMEDA کے صوبائی چیف راشد امان اور ان کی ٹیم نے اجلاس کو آگاہ کیا کہERKF کا فنڈ بین الاقوامی 11ڈونر ایجنسیوں پر مشتمل ورلڈ بینک کی سربراہی میں قائم فنڈ ہے جو 2012ء سے مستحق کاروباری افرادکو میچنگ گرانٹ فراہم کر رہا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت کاروباری حضرات کو اپنی استعداد اور استطاعت بڑھانے کے لئے مشینری کی خریداری اور مزیدسہولیات خریدنے کی اجازت دیتا ہے جس کے تحت 1 لاکھ روپے سے 20 لاکھ تک کی نقد گرانٹ فراہم کی جاتی ہے جس کے لئے کاروبار کا مئی 2014ء سے پہلے ہونے کے ثبوت سمیت مزید شرائط کا پورا کرنا ضروری ہے۔ مزید برآں کامن فیسیلی ٹیشن سنٹر (CFC)کے تحت 3کاروباری حضرات مل کر بھی 1 کروڑ تک کی میچنگ گرانٹ کیلئے اپلائی کراسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گرانٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر سمیڈا کے ذریعے فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس گرانٹ سے خواتین بھی استفادہ کرسکتی ہیں ۔تقریب کے دور ان درخواست کی مندرہ جات کے بارے میں درخواست گذاروں کے تحفظات کودور کیا گیا اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ انہوں نے کہاکہ ERKF کے تحت درخواست گزار 30 جون 2020ء تک سمیڈاکے دفتر میں مکمل کوائف کیساتھ درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن نے صدر سرحد چیمبر اور سمیڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سرحد چیمبراور سمیڈا اس قسم کے آگہی سیمینار مستقل میں بھی ان کی رہنمائی کیلئے منعقد کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار