سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ قیمت میں 1150 روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 93650 تک جا پہنچی

جمعہ 21 فروری 2020 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فی تولہ کی قیمت میں 1150روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 93650 روپے ہو گی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عوام کے لئے سونے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 980 روپے کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے قبل بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سونا خریدنا عام عوام کی پہنچ سے بہت دور ہو گیا ہے۔ جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے، تب سے سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو سونے کی قیمت میں 20 ہزار سے زیادہ کی قیمت کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 17 ہزار سے زیادہ کی رقم میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت اب فی تولہ 93650 روپے تک چلی گئی ہے جسے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ رقم کہا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے سونے کی قیمت میں اس قدر تک اضافہ نہیں ہوا۔ عام عوام کی جانب سے بار بار اس بات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ سونے کی قیمت کو بڑھا کر سونے کو ان سے دور کیا جا رہا ہے۔ سونا ہرشادی کی ضرورت ہے، لیکن غریب عوام کے لئے اس کی خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات