رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چراٹ سیمنٹ کو 560 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ

ہفتہ 22 فروری 2020 09:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چراٹ سیمنٹ کو 560 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران چراٹ سیمنٹ کو 560 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے درمیان کمپنی نے 1027 ملین روپے کی خالص آمدن حاصل کی تھی اور کمپنی کی فی حصص آمدن 5.29 روپے رہی تھی تاہم جاری مالی سال میں بعد از ٹیکس خسارہ کے باعث کمپنی کو 2.88 روپے فی حصص خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu