پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ملا رجلار جحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس40600پوائنٹس کی نئی سطح کو چھونے کے بعد40200پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا

ہفتہ 22 فروری 2020 19:38

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ملا رجلار جحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ملا رجلار جحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس40600پوائنٹس کی نئی سطح کو چھونے کے بعد40200پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی32ارب روپے ڈوب گئے ۔کاروباری مندی کے سبب 48.85فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک گذشتہ ہفتے مارکیٹ3دن مندی کی لیٹ میں رہی اور انڈیکس426.88پوائنٹس لوز کر گیا تاہم2دن کی تیزی میں انڈیکس نی432.84پوائنٹس ریکور کئے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں5.96پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس40243.26پوائنٹس سے بڑھ کر40249.22پوائنٹس ہو گیاتاہم کے ایس ای30انڈیکس0.69پوائنٹس کی کمی سی18598.66پوائنٹس سھ کم ہو کر18597.97پوائنٹس پر بند ہوااور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28015.75پوائنٹس سے گھٹ کر27895.15پوائنٹس پر آگیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں32ارب59کروڑ56لاکھ93ہزار139 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ75کھرب63ارب56کروڑ71لاکھ15ہزار245روپے سے گھٹ کر75کھرب30ارب97کروڑ14لاکھ22ہزار106روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر40698.10پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر40047.38پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ6ارب روپے مالیت کی14کروڑ 29ہزار64ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کی8کروڑ55لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1658کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی735کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،810میں کمی اور113کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،حیسکول پیٹرول،حبیب بینک ،پاک انٹر نیشنل بلک ،بینک آف پنجاب ،ایونسن لمیٹڈ ،میپل لیف ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،کوٹ ادو پاور ،پی ایس او ،لوٹے کیمکل ،ڈی جی کے سیمنٹ ،سمٹ بینک ،کے الیکٹرک ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاک پیٹرولیم ،اینگرو پولیمر ،الشہیر کارپوریشن اور ایگری ٹیک سر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu