پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا

کے ایس ای-100انڈیکس ایک ہزار 105 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 143 پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 24 فروری 2020 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100انڈیکس ایک ہزار 105 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 143 پوائنٹس پر بند ہوا۔پی ایس ایکس میں گزشتہ ہفتے جاری رہنے والے مندی کا رجحان کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی غالب رہا، جمعے کو مارکیٹ 40 ہزار 249 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تنزلی کی بڑی وجہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا بیان ہے۔ کاروبار میں تنزلی کے آثار گزشتہ ہفتے سے نظر آرہے تھے جو نسبتاً کم تھے لیکن ایف اے ٹی ایف کے بیان سے اس میں شدت آگئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے ہونے والی پیش رفت کا اعتراف کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو مزید وقت دیا گیا ہے لیکن ان کا سخت بیان سرمایہ کاروں کے رجحان کو متوجہ نہیں کرپایا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کاروباری افراد کو ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے مزید مثبت خبر کی توقع تھی۔خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ ہفتے پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے مزید وقت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جون 2020 تک 'گرے لسٹ' میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔خزانہ ڈویژن سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت مثبت پیش رفت کی اور ٹاسک فورس نے پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کیا ہے اور ایکشن پلان پر عمل کے عزم کو بھی سراہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین