ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نی دبئی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 26 فروری 2020 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے متحدہ عرب امارات کے شہردبئی میں آرائشی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ٹڈاپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ کے نام سے تین روزہ نمائش رواں سال 31 مارچ کو شروع ہو کر تین جون کو اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

نمائش میں فیشن جیولری، پیڈی کیور، مینی کیور، سوپ، پیکجنگ میٹرئیل، کاسمیٹیکس، پرفیوم، ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی اشیاء، قدرتی اجزاء سے بنی مصنوعات، کئیرپراڈکٹس، حلال مصنوعات اورسوئمنگ پول میں استعمال ہونے والی اشیاء بنانے والی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 4 لاکھ 86 ہزار روپے مقرر کی ہے۔نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں اورفرمزکو11 مارچ تک درخواستیں داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu