جاپانی سٹاک مارکیٹ میں مندی،2 فیصد کمی پر بند ہوئی

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) جاپانی سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی جو 2 فیصد سے زیادہ کمی پر بند ہوئی، اس کی وجہ سرمایہ کاروں کی کورونا وائرس کے پھیلائو کی اطلاعات پر محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس جمعرات کو 477.96 پوائنٹ (2.13 فیصد ) گرکر 21948.23 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 38.11 پوائنٹ (2.37 فیصد ) کمی کے ساتھ 1568.06 پوائنٹ پر بندہوا۔

Your Thoughts and Comments