اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے کی کمی سے 154روپے کی سطح پر آگیا

جمعرات 27 فروری 2020 20:59

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے کی کمی سے 154روپے کی سطح پر آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے کی کمی سے 154روپے کی سطح پر آگیا جب کہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں3 پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.24روپے سے گھٹ کر154.21روپے اورقیمت فروخت154.34روپے سے گھٹ کر154.31روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی154روپے اورقیمت فروخت154.30روپے ہوگئی ۔

یوروکی قیمت خرید166.30روپے سے بڑھ کر167.50روپے اورقیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر169.30روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید198.50روپے سے گھٹ کر197.30روپے اورقیمت فروخت 200روپے سے گھٹ کر199روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.75روپی سے گھٹ کر40.65روپے ہوگئی اورقیمت فروخت40.95روپے مستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.85روپے سے گھٹ کر41.80روپے اورقیمت فروخت42.05روپے سے بڑھ کر42.10روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20.00روپے اور قیمت فروخت20.50روپے پرمستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu