کاشتکار سالانہ 67 ارب روپے کی کرم کش ادویات استعمال کرتے ہیں،زرعی ماہرین

جمعہ 28 فروری 2020 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) پاکستان کے کاشتکار سالانہ 67 ارب روپے کی کرم کش ادویات استعمال کرتے ہیں۔ کرم کش ادویات کے استعمال سے زرعی شعبہ کے پیداواری نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کرم کش ادویات کا استعمال ماحولیاتی آلودگی سمیت ماحول دوست کیڑوں کے خاتمہ جیسے مسائل کا سبب بھی بن رہا ہے۔ زرعی شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 67 ارب روپے کی کرم کش ادویات کا استعمال کیا جا رہا ہے جن میں سے 88.3 فیصد ادویات کا استعمال صوبہ پنجاب میں کیا جاتا ہے جبکہ سندھ کا حصہ 8.2 فیصد اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان مجموعی ادویات کے صرف 2.8 فیصد کے مساوی ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرم کش ادویات کے استعمال سے زرعی شعبہ کے پیداواری نقصانات پر قابو پانے میں تو مدد ملتی ہے لیکن بعض نقصانات بھی ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی کرم کش ادویات کے کاروبار پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ کرم کش ادویات کے متناسب استعمال کے بارے میں کاشتکار طبقہ کی تربیت بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار طبقہ کی جانب سے کرم کش ادویات کا بڑی تعداد میں استعمال ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔ اس کے علاوہ ادویات کے استعمال سے ماحول دوست کیڑے بھی بتدریج ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی کہ اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامت کئے جائیں تاکہ قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل زرعی شعبہ کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے شعبہ کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند